• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود اور مرید حسین (ڈمیز) آج پھر”خبرناک“ میں آمنے سامنے ہونگے

کراچی (جنگ نیوز) جیونیوز کے پروگرام ”خبرناک“ میں اتوار کو شاہ محمود قریشی اور مرید حسین (ڈمیز) پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی (ڈمی) کا کہنا تھا کہ عمران نااہل ہوئے تو وزیراعظم میں ہی بنوں گا۔ اسمبلی میں جائیں نہ جائیں مراعات لینا ہمارا حق ہے۔ دوسری جانب مرید حسین نے بتایا کہ ”خٹک کا عمران اور ہے، قریشی کا عمران اور“۔ پروگرام کے دوران جو دیگر موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے اُن میں ”شہزادہ شادی والے دن پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، مرید کے تھپڑوں کی گونج پہنچی خبرناک اور کون شاہ کون مرید؟“ شامل ہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور پروگرام علی میراور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات 11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین