• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں بادلوں کے ڈیرے، بوندا باندی

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ہفتے کو صبح بونداباندی ہوئی اور دن بھر بادل چھائے رہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر رہا،جبکہ ژوب5،سبی6،زیارت منفی ایک،نصیرآباد7،قلات منفی4 ،خضدار 8، تربت 11، لسبیلہ12،اور گوادر میں 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین