• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Wapda Win National Karate Championship

واپڈا نے قومی چمپئن شپ میں مرد اور خواتین کے دونوں ٹائٹل اپنے نام کر تے ہو ئے قومی کراٹے چمپئن شپ جیت لی ۔

واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والی قومی چمپئن شپ میں واپڈا نے اپنے اعزاز ات کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے مرد اور خواتین دونوں ٹائٹل اپنے نام کر لئے ۔

مردوں کے ٹائٹل میں واپڈا نے سات طلائی ،ایک چاندی اورایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر180 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، جبکہ آرمی نے 95پوائنٹس کے ساتھ دوسری اورخیبر پختونخوا نے 60 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

خواتین کے ٹائٹل میں واپڈا کی کھلاڑیوں نے مجموعی طورپر 185 پوائنٹس حاصل کئے اورسات طلائی اور دو چاندی کے تمغے اپنے نام کئےجبکہ آرمی نے 80 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور سندھ نے 75پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ واپڈا نے قومی کراٹے چمپئن شپ میں مردوں کا ٹائٹل مسلسل 21 ویں مرتبہ جبکہ خواتین کا ٹائٹل مسلسل 11 ویں مرتبہ اپنے نام کیا ہے ۔

سیکریٹری واپڈا اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے صدر عامر احمد اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے چمپئن شپ میں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافی اور تمغے تقسیم کئے ۔

تین روزہ قومی کراٹے چمپئن شپ کا اہتمام واپڈا سپورٹس بورڈ نے قومی کراٹے فیڈریشن کے اشتراک سے کیا تھا ۔ اِس چمپئن شپ میں 10 ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ ان ٹیموں میں واپڈا، آرمی ، پولیس ، ریلویز، پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، سندھ ، اسلام آباد اور قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کی ٹیمیں شامل تھیں۔

 

تازہ ترین