ٹھٹھہ(نامہ نگار) عوامی تحریک ضلع ٹھٹھہ کے نئے عہدیداروں کا انتخاب مرکزی رہنماؤں محمد خان بھرگڑی، حورالنساء پلیجو اور قادر رانٹو کی زیر نگرانی ہوا جس کے تحت بلاول لاشاری ضلعی صدر، رزاق چانڈیو نائب صدر، گہنور خان زئور جنرل سیکریٹری، سلمیٰ لاشاری جوائنٹ سکریٹری، ریاض عباسی سیکریٹری خزانہ، فیض سندھی سکریٹری اطلاعات، صاحب خان کھوسو آفس سکریٹری، شاہ محمد چانگ لیگل سکریٹری، رضوان بروہی سکریٹری ثقافت منتخب ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ فوری شروع کرکے فی من گنے کی قیمیت دو سو روپے مقرر کرنے، کوہستان میں واقع ملٹی نیشنل کمپنیوں میں مقامی لوگوں کو اولیت دینے، متنازع منصوبے ختم کرنے، ایدھی سینٹر پر قبضہ ختم کرنے اور سندھ سے غیر مقامی لوگوں کو بیدخل کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ اس موقع پر نامور دانشور ابراہیم جویو کے انتقال پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔