• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن کی ناکامی کی وجہ پنجاب کی مدد نہ ملنا ہے، رحمان ملک

Failure Of Operation Is That They Did Not Give Help Of Punjab Government Rehman Malik

پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہےکہ پنجاب کی طرف سے امداد نہ ملنا فیض آباد آپریشن کی ناکامی کی اہم وجہ ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نےکہا کہ ایلیٹ فورس کو پولیس کے ساتھ لگایا جاتا تو نتائج بہتر ہو سکتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نجی ٹی وی چینلوں کی نشریات بند کرنا ناقابل فہم ہے، وزارت داخلہ کو پنجاب حکومت سے مدد لینی چاہیے اور وفاقی حکومت کو پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم استعمال کرنا چاہیے۔

رحمان ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشاورت کا عمل بڑھایا جائے، دھرنے کا معاملہ حل کرنے کے کیے مذاکراتی ٹیم تشکیل دی جائے۔

تازہ ترین