ٹھٹھہ(نامہ نگار)گسٹا کی جانب سے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس اساتذہ کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ثانوی اساتذہ کی تنظیم گسٹا کی ضلعی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ضلعی صدر محمد عثمان کھتری کی صدارت میں ہوا جس میں جنرل سکریٹری خیر محمد کوی، جوائنٹ سکریٹری پیر غلام عباس، خمیسو خان شورو، ظفر اقبال پلیجو، عبدالعلیم جوکھیو و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس اساتذہ کو ریگیولر نہ کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد پاس کرتے ہوئے تمام این ٹی ایس ٹیسٹ پاس اساتذہ کو ریگیولر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔