کوئٹہ(آن لائن)ڈپٹی میئر یونس بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے مسائل سے غافل نہیں میٹروپولیٹن محدود وسائل میں رہتے ہوئے اقدامات کررہی ہے سال 2017-18کے لئے پی ایس ڈی پی میں شہر کے لئے 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو شہر کی خوبصورتی سمیت مختلف ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اگر ٹھیکیدار نے کام صحیح نہیں کیا تو ہم اس کے ٹھیکے منسوخ کرکے کام بندکریں گے ہم نے وعدہ کیا ہے کہ عوام کے مسائل حل کریں گے کوئٹہ صوبے کا عکس ہے ملک کے دوسرے شہروں اور باہر ممالک سے سیاح شہر کا رخ کرتے ہیں کوئٹہ کی خوبصورتی ناگزیر ہے ۔