• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: دو گروپوں میں تصادم، خنجر کے وار سے ایک شخص ہلاک ، ایک زخمی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کلی جیو میں دو گروپوں میں تصادم خنجر کے وار سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق اتوار کی شام کو سریاب کے علاقے کلی جیو میں معمولی تکرار پردو گروپوں میں تصادم ہو گیا دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر لاٹھی اور خنجروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص عبدالمالک خنجر لگنے سے موقع پر ہی ہلاک جبکہایک شخص زخمی ہو گیا واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تصادم کو بڑھنے سے روک کر لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ سریاب پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ۔
تازہ ترین