• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد کوئٹہ میں یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا جائےگا، نقیب ترین

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر اور نوجوانان نقیب ترین سے سیکرٹری یوتھ افیئر محبوب شاہوانی نے ملاقات کی نقیب ترین نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے بہت جلد کوئٹہ میں یوتھ فیسٹیول کا انعقاد ہوگا جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہیں وہاں کے نوجوان منشیات اور معاشرے دیگر برائیوں سے بچے ہوئے ہیں نوجوان ہی اس ملک اور قوم کا سرمایہ ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے نوجوان اپنے کھیل پر توجہ دیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نوجوانوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ان کی یہ کوشش ہے کہ نوجوان اپنے صوبے کا نام روشن کریں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں یوتھ فیسٹیول منعقد ہونے سے نوجوانوں کی مایوسی ختم ہو گی یوتھ ونگ کا ہر جوان اس فیسٹیول کو کامیاب کرنے کیلئے ہمارا ساتھ دے گا ۔
تازہ ترین