• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے ،غفار خان ہدہ والا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سماجی رہنمائوں خان غفار خان ہدہ والا ‘ دوست محمد خان بڑیچ ‘ زوہیب خان اور فیض محمد خان بڑیچ نے بیان میں کہا ہے کہ ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ فاروق فیض لہڑی نے شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنائی ہے جس سے شہریوں نے سکون کا سانس لیا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی شہر میں ٹریفک کی روانی برقرا ر رکھنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے ایس ایس پی فاروق فیض لہڑی اور ایس پی سٹی ٹریفک ملک جاوید کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائیگی جس میں شہر میں ٹریفک مسائل پر گفتگو کی جائیگی ۔
تازہ ترین