بلوچستان ہائی کورٹ میں سینئر جج جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں ہائی کورٹ کےجج صاحبان اوردیگرعدالتی عملے اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔
تقریب میں ہائی کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے سینئرجج جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر سےقائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ کےعہدےکاحلف لیا۔
چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی بیرون ملک دورے پر گئے ہوئے ہیں۔