• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رئیلٹی شو میں جانے والے باکسر عامر خان سیاست سے لاعلم

باکسنگ رنگ میں سب کو حیران کردینے والے برطانوی باکسر نے اس مرتبہ اپنی لاعلمی کی وجہ سے سب کو دنگ کردیا۔

برطانیہ میں جاری رئیلٹی شو کیلئے جنگل کارخ کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے گذشتہ روز شو کے دوران اپنے ساتھیوں سے سوال کیا کہ کیا کوئی خاتون کبھی وزیر اعظم بھی رہی ہیں؟عامر خان کے اس دلچسپ سوال پر ساتھیوں نے انہیں گْھور کر دیکھا جس پر عامر خان نے ایک دم کہا کہ ہاں مارگریٹ تھیچر۔

اس پر عامر خان کے ساتھیوں نے انہیں یاد دلایا کہ برطانیہ کی حالیہ وزیر اعظم تھریسا مے بھی ایک خاتون ہی ہیں ۔

اس لاعلمی پر خود عامر خان بھی کافی شرمندہ ہوئے اور اپنے ساتھیوں سے یہ بات کسی کو نہ بتانے کی درخواست کی تاہم سوشل میڈیاپر ان کی لاعلمی پر لوگوں نے عامر خان کا خوب مذاق اْڑایا ہے۔

تازہ ترین