• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: آل سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونینز فیڈریشن کا آج ہڑتال نہ کرنے کااعلان

سکھر (بیورو رپورٹ) آل سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونینز فیڈریشن نے 28 ہزارآبپاشی ملازمین کے مطالبات کے حق میں28 نومبر کو تمام ڈویژن میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے، دھرنے کی کال ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔ آل سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونینز فیڈریشن کے مرکزی صدر میاں عبدالرحیم بھارو کی جانب سے محکمہ آبپاشی کے 28 ہزار ملازمین کو ٹائیم اسکیل دینے کی وزیراعلیٰ سندھ کی ٹیبل پر موجود سمری کو منظور کرانے کے لئے 28نومبر میں تمام ڈویژن میں احتجاجی مظاہروں، دھرنوں اور واہ بندی کرنے کے لئے دی گئی کال ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں طلب کئے گئے ہنگامی اجلاس میں کارکنان کو آئندہ کے اعلان پر تیار رہنے کی ہدایات کی گئی۔ مزدور رہنما میاں عبدالرحیم بھارو نے کہا کہ ٹائیم اسکیل کی سمری 28ہزار ملازمین کی زندگی کا سوال ہے جس سے کسی بھی صورت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے، مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رہے گی۔
تازہ ترین