• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ٹی اے ضلع کوئٹہ نے احتجاج کااعلان کردیا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کی جنرل باڈی کااجلاس زیر صدارت ضلعی صدر سید عزیز آغا ہوا ضلعی ٹائونز سٹی سرکل کے عہدیداران سمیت سینئر اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں اساتذہ کے مطالبات کنوینس الائونس کٹوتی کا خاتمہ پچاس فیصد پروموشن کوٹہ و دیگر پر صوبائی صدر و کابینہ کے وزراء اور بیورو کریسی کے ساتھ محض ٹرانسفر پوسٹنگ اساتذہ کے اجتماعی مسائل سے چشم پوشی اختیار کرکے گٹھ جوڑ کیخلاف اور ضلع کوئٹہ کی ضلعی کابینہ سمیت 33اساتذہ کی معطلی کیخلاف متفقہ طور پر بھر پور احتجاجی تحریک شروع کرنے کافیصلہ کیا گیا احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سکولوں کے دورے کئے جائیں گے پروگرام کے مطابق دو دسمبر سے کوئٹہ پریس کلب میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا چار دسمبر کو خواتین اساتذہ احتجاجی مظاہرہ کریں گی جبکہ پانچ دسمبر کو آئندہ کا لائحہ عمل طےکیا جائے گا اسی روز پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا جائے گا ۔
تازہ ترین