آپ آف لائن ہیں
بدھ7؍رمضان المبارک 1439ھ 23؍مئی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Money Changer Arrested From Karachi

ایف آئی اے نے کراچی میں ٹاور کے قریب منی چینجر کے دفتر پر کارروائی کے دوران حوالہ اور ہنڈی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم عدنان اب تک بھاری رقوم کی حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے منتقلی میں ملوث ہے۔

x
Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ملزم کے 4 سے 5 بڑے فشریز کے تاجروں سے تعلقات سامنے آئے ہیں، جو رقوم بھیجی گئیں ان میں سے بعض ایک لاکھ ڈالر تک بھی ہیں۔

ملزم کراچی سے بیٹھ کر چینی اور بھارتیوں کے لیے بھی کام کرتا ہے، جس کے قبضے سے برآمد ہونے والے 34 لاکھ روپے ہنڈی کی رقم ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں