پشاور(خبر نگار خصوصی) جامعہ صوابی کا پانچواں یوم تاسیس بھر پور انداز میں منایا گیا اس موقع پر ایک تقریب ہوئی جس میں سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر مہمان خصوصی تھے ،تقریب میں سینئر وزیر شہرام خان ترکئی اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔سپیکر اسد قیصر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت جامعہ صوابی کو ایک اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی مرکز بنانے میں انتہائی سنجیدہ ہے جبکہ یونیورسٹی کو اعلیٰ جامعات کی صف میں شامل کرنا اور تعلیم کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ ہم سے جتنا بھی ہوسکے گا ہم اپنے عوام کی خدمت کرتے رہینگے ۔ اس موقع پرسینئر صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی نے جامعہ میں آئی ٹی لیب کے قیام کی منظوری بھی دی۔