• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامرس کالج کوئٹہ کے وائس پرنسپل محمد ندیم خان نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کامرس کالج کوئٹہ کے وائس پرنسپل پروفیسر محمد ندیم خان نے جامعہ بلوچستان سے اردو میں پی ایچ ڈی کی کامیاب تکمیل کرلی ہے انہوں نے پاکستانی جامعات میں پی ایچ ڈی کی سطح پر اردو تحقیق اکیسویں صدی میں تحقیقی و تنقیدی جائزہ کے موضوع پر تحقیق ڈاکٹر خالد محمود خٹک صدر شعبہ اردو کی نگرانی میں مکمل کرلی گزشتہ روز بلوچستان سٹڈی سینٹر کے سیمینار ہال میں اوپن ڈیفنس میں اپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کیا اس موقع پر ایکسٹرنل ایگزامینر سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن وویمن یونیورسٹی کے ڈین لینگوئجز اینڈ لٹریچر فاریہ سعید خان ڈین ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر ملک محمد طارق پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود خٹک ودیگر شریک تھے شعبہ کے ڈین ودیگر نے مقالہ نگار کے تحقیقی کام کو سراہتے ہوئے انہیں پی ایچ ڈی کی تکمیل پر مبارکباد دی وہ اپنے کالج سے پی ایچ ڈی کرنے والے پہلے استاد ہیں اور انہوں نے ایم فل علامہ اقبال یونیورسٹی اسلام آباد سے کی ہے ۔
تازہ ترین