• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف پر حملے کے تینوں ملزم بری، استغاثہ کی غفلت سے بچ گئے،جسٹس کھوسہ

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے سابق آرمی چیف پرویز مشرف پر حملہ کیس کے تحریک طالبان پاکستان سے مبینہ تعلق رکھنے والے تین ملزمان انتخاب عباسی ، ظفر علی اور محمد کبیر کو استغاثہ کی جانب سے ناکافی شواہدپیش کرنے کی بنیاد پر بری کردیا ہے جبکہ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ مچھلی اصل تھی، استغاثہ کی غفلت سے جال سے نکل گئی ، استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے ، جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بنچ نے جمعرات کے روز ملزمان انتخاب عباسی ، ظفر علی اور محمد کبیر کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی تو فاضل عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے اور کیس کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزمان کو استغاثہ کی جانب سے ناکافی شواہدپیش کرنے کی کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم جاری کیا ۔ 

تازہ ترین