• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہل شخص کو کوئٹہ کے جلسے میں مدعو کرنا شرمناک عمل ہے :تحریک انصاف

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کوئٹہ میں ہونے والے 2 دسمبر کے جلسے کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک نااہل شخص کو کوئٹہ جلسے میں مدعو کرنا شرمناک عمل ہے نواز شریف کو ملک کی اعلی عدلیہ نے عوام سے جھوٹ بولنے ، عوام کےمال میں خیانت کرنے اور کرپشن کرنے پر نااہل قرار دیا لیکن افسوس کل تک نواز شریف اور ان کی جماعت کو برا بھلا کہہ کر برادر اقوام کے دلوں میں نفرت پیدا کرنے والے آج چند وزارتوں کی خاطر اپنے نظریات کا سودا کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا درس دینے والے لوگوں کا اپنے مفادات کے لئے اس طرح کا رویہ شرمناک ہے صوبے میں نفرت کی سیاست کرنے والے اور بردار اقوام میں تفریق پیدا کرنے والے بتائیں کہ جس نعرے پر عوام سے ووٹ لئے گئے تھے اور عوام کو جو سبز باغ دکھائے گئے ان پر کتنا عملدرآمدہوا؟ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو مزید قوم پرستی کے نام پر بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا نواز شریف اور ان کے اتحادی پاکستان کی اعلی عدلیہ سمیت عوام کی عدالت سے نہیں بچ پائیںگے۔ 
تازہ ترین