چارسدہ(نمائندہ جنگ) رجڑ میں سابقہ دشمنی کی بنا ء پر عبد العلی خان ڈگری کالج کے پروفیسر کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود رجڑ مرچکی میں سابقہ دشمنی کی بناء پر مبینہ ملزمان محمدولد فتح محمد اور وصال ولد محمد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے گورنمنٹ عبدالعلی خان ڈگری کالج شعبہ پشتو کے پروفیسر شاکر خان ولد انور خان کوقتل کر دیا وقوعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقتول کے بیٹے حمزہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ مقتول کے بیٹے حمزہ نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئےبتایا کہ 38سال پہلے مخالفین سے باقاعدہ راضی نامہ ہو چکا تھا مگر ہمارے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ اتنے عرصے بعد بھی ملزمان کے دل میں فتور موجود ہے ۔