• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ ، ڈ ا کو ئو ں سے مقابلے میں شریک پولیس اہلکاروں میں انعامات کی تقسیم

سانگھڑ( نامہ نگار) ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ علی نےسنجھورو پولیس مقابلے میں شریک افسران و اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی نے دو روز قبل سنجھورو تھانے کی حد میں پولیس مقابلے میں بالائی سندھ کے چار خطرناک ڈاکوئوں کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے- انعامات حاصل کرنے والے افسران میں ایس ایچ او سنجھورو ذوالفقار پاہی, سب انسپکٹر عطا جٹ و دیگر شامل ہیں- لاڑکانہ , دادو, جامشورو اور نوشہروفیروز اضلاع کی پولیس سے حاصل شدہ کرائم ریکارڈ کے مطابق پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیے گئے چاروں ڈاکو ان اضلاع میں درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث تھے- ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ نے مقابلے میں شریک افسران و اہلکاروں کو شاباش دی اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی - دریں اثناء ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی نے ضلع سانگھڑ کے تمام تھانوں کے تفتیشی افسران میں مقدمات کی تفتیش پر آنیوالے اخراجات ( کاسٹ آف انوسٹی گیشن) کے چیک بھی تقسیم کیے-واضع رہے کہ دو روز قبل سانگھڑ پولیس نے سنجھورو کے گاوں جک 23 میں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہونے والے چار ڈاکو اور انکے ایک سہولت کا کو مسروقہ مال سمیت پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا ڈاکوں کا تعلق بالائ سندہ کے خطرناک ڈاکوں میں.کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین