سابق وزیراعظم وسینئروائس چیئرمین پیپلزپارٹی سیدیوسف رضاگیلانی نےکہاہےکہ جو بچے گاوہی 2018ءکاالیکشن لڑےگا‘سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے مجھے آؤٹ کردیاتھا‘اب نوازشریف کوآؤٹ کردیاگیاہے ۔
جاوید ہاشمی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہو ئے ان کا کہناتھا کہ ان کے کسی بھی جماعت میں جانےسےجنوبی پنجاب کی سیاست پرکوئی اثرنہیں پڑیگا ‘ پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکرتاجر برادری کی فلاح و بہبودکیلئے بھرپور اقدامات اٹھائےگی۔
انجمن تاجران گول مارکیٹ ممتازآبادکی تقریب سےخطاب اورلودھراں میں میڈیاسےگفتگوکرتے ہو ئے ان کا کہناتھا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اورپیپلز پارٹی تاجروں سمیت کسانوں‘ مزدوروں اور عوام کے حقوق کی واحد ضامن ومحافظ جماعت ہے۔
تاجربرادری کےکندھوں پرسوارہوکراقتدارمیںآنیوالےموجودہ حکمرانوںنےبینک ٹرانزیکشن پراعشاریہ چھ فیصدٹیکس لگاکرتاجروں اورعوام کےساتھ ظلم کیا ہےجس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔