ملتان‘لودھراں (سٹاف رپورٹر‘نمائندہ جنگ)سابق وزیراعظم وسینئروائس چیئرمین پیپلزپارٹی سیدیوسف رضاگیلانی نےکہاہےکہ جو بچے گاوہی 2018ءکاالیکشن لڑےگا‘سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے مجھے آؤٹ کردیاتھا‘اب نوازشریف کوآؤٹ کردیاگیاہے ‘جاوید ہاشمی کےکسی بھی جماعت میں جانےسےجنوبی پنجاب کی سیاست پرکوئی اثرنہیں پڑیگا ‘ پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکرتاجر برادری کی فلاح و بہبودکیلئے بھرپور اقدامات اٹھائےگی۔وہ انجمن تاجران گول مارکیٹ ممتازآبادکےتقریب سےخطاب اورلودھراں میں میڈیاسےگفتگوکررہےتھے۔ انہوں نےکہاکہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اورپیپلز پارٹی تاجروں سمیت کسانوں‘ مزدوروں اور عوام کے حقوق کی واحد ضامن ومحافظ جماعت ہے‘تاجربرادری کےکندھوں پرسوارہوکراقتدارمیں آنیوالےموجودہ حکمرانوں نےبینک ٹرانزیکشن پر0.06فیصدٹیکس لگاکرتاجروں اورعوام کےساتھ ظلم کیا ہےجس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔