کوئٹہ(سٹی ڈیسک)آل پاکستان ریلوے سگنل سٹاف ایسوسی ایشن کوئٹہ ڈویژن کا اجلاس زیر صدارت اختتام حمید اور ایوب بنگلزئی ہوا جس میں کوئٹہ ڈویژن کی نئی باڈی تشکیل دی گئی جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ محمد رفیق ، ڈویژنل صدر احتشام حمید ، جنرل سیکرٹری محمد ایوب بنگلزئی ، نائب صدر محمد نصیر ،سینئرنائب صدر محمد عرفان خان لاشاری ،صدر دوئم شبیر حسین ، صدر سوئم لونگ خان ، انفارمیشن سیکرٹری سمیع اللہ خان ، فنانس سیکرٹری محمد شکیل احمد،رابطہ سیکرٹری محمد ایاز ،جوائنٹ سیکرٹری محمد حامد اور اسسٹنٹ سیکرٹری وارث خان منتخب ہوئے دریں اثنا نومنتخب جنرل سیکرٹری نے ایوب بنگلزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ مرکزی قیادت کے بھرپور تعاؤن اور کسی بھی قربان سے دریغ نہ کرنے کا کوئٹہ ڈویژن کی طرف سے یقین دلایا ۔