اسحاق ڈار کے وکیل نے اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کردیا۔ وکیل کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ان کا حتمی ٹیسٹ ہونا ہے، اسحاق ڈار کو کچھ وقت اور دے دیا جائے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سےزائداثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کےجج محمدبشیرنے کی۔
وکیل اسحاق ڈار میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کو سینے میں تکلیف کی شکایت ہے،ان کی شریان پینتالیس سے پچاس فیصدتک سکڑ گئی ہے۔
اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا کہ میڈیکل بورڈ برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانے میں اسحاق ڈار کا طبی معائنہ کر سکتا ہے،عدالت چاہے تو دفتر خارجہ کو اس بارے میں احکامات دے سکتی ہے۔