کپاس کی فصل کی آمدکے بعد صوبہ سندھ کا ضلع سانگھڑ پیداواری لحاظ سے بدستور پہلے نمبرپرموجودہے۔
یکم دسمبر2017ء تک سندھ کے ضلع سانگھڑ کی جیننگ فیکٹریوں میں 13لاکھ61ہزار546 گانٹھ کپاس پہنچی جو پاکستان میں سب سے زیادہ پیداوار ہے۔
پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی جننگ فیکٹریوں میں 9لاکھ1ہزار064گانٹھ کے ساتھ دوسرے جبکہ ضلع بہاولپور کی جننگ فیکٹریوں میں8لاکھ79ہزار107گانٹھ کپاس پہنچی ۔