• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں ‘گیس پریشر بھی دم توڑ گیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وادی کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں یخ بستہ ہوائیں چلنے کے ساتھ ہی موسم شدید سرد ہوگیااورپارہ منفی آٹھ ڈگری تک گرگیا، گیس پریشر دم توڑ گیااور شہری دن بھر شدید سردی میں ٹھٹھرتے رہے دوسری جانب سوئی گیس حکام سرد موسم میں پریشر کے ساتھ گیس کی سپلائی میں ناکام رہے۔تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت مچ، زیارت،خانوزئی،تفتان ،نوکنڈی، مستونگ، قلات ،لورالائی،قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،نوشکی،ہرنائی ،ژوب و دیگر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں کوئٹہ میں ٹھنڈی ہوائوں کے چلنے سے موسم شدید سرد ہوگیاجسکی وجہ سے شہر کے اکثر وسطی ونواحی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور بعض علاقوں میں گیس غائب ہوگئی ۔گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں بالخصوص خواتین کو امور خانہ داری میں شدید دشواری کاسامنا کرنا پڑا جبکہ بچے اور بزرگ سارا دن شدید سردی میں ٹھٹھرتے رہےہسپتالوں میں بھی متبادل انتظام نہیں جسکی وجہ سے مریض اور انکے تیمار دار دن بھر شدید سردی میں ٹھٹھرتے رہے۔
تازہ ترین