شدید سردی کی لہرکےبعدکوئٹہ میں مرغی اورانڈوں کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا،برائلر مرغی کےگوشت کی فی کلو قیمت میں30 روپے جبکہ دیسی اور برائلر مرغی کے انڈوں کی فی درجن قیمت میں 20روپےکااضافہ ہوگیا ہے۔
مرغی کی فی کلو قیمت 170سےبڑھ کر200روپےہوگئی ،اضافے کےبعد دیسی انڈوں کی قیمت 150سےبڑھ کر170روپےہوگئی جبکہ برائلر یعنی ولایتی انڈوں کی قیمت 130سےبڑھ کر150روپےفی درجن ہوگئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی اورانڈوں کی قیمت میں اضافہ سردی میں طلب میں اضافہ کےباعث ہوا ہے،سردی کی شدت میں کمی کےبعد مرغی اورانڈوں کی قیمت میں بھی کمی آجائے گی۔