کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کوروپے کے مقابلے میں ڈالر،یورو اوریواے ای درہم کی قدرمیں اضافہ، برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی جبکہ سعودی ریال کی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کو اوپن کرنسی میں مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں ڈالرکی قیمت خرید107.30روپے سے بڑھ کر107.40روپے اور قیمت فروخت107.50 روپے سے بڑھ کر107.60 روپے ہوگئی۔ اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں یوروکی قدر میں20پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں60پیسے اور قیمت فروخت میں85پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید126.60روپے سے بڑھ کر126.80روپے اورقیمت فروخت127.85روپے سے بڑھ کر128.05روپے اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید144.00روپے سے کم ہوکر143.40روپے اورقیمت فروخت145.50روپے سے کم ہو کر144.65روپے ہوگئی۔ اعدادوشمارکے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں استحکام جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا، جس کے نتیجے میں سعودی ریال کی قیمت خرید28.45 روپے اور قیمت فروخت 28.70روپے پرمستحکم رہی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید29.15روپے سے بڑھ کر29.20روپے اور قیمت فروخت29.40 روپے سے بڑھ کر29.45 روپے گئی ۔دریں اثناء انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید 105.50 روپے اور قیمت فروخت105.55 روپے پرمستحکم رہی۔