آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف ہوم سیریز کا شیڈول جاری کردیا۔
پاکستان ویمن ٹیم ٹی 20 سیریز کےلیے اگست میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی، اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔
کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق ٹی20 میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 6، دوسرا 8 اور تیسرا 10 اگست کو کھیلا جائے گا۔
کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق اُن کی ویمن ٹیم پاکستان سے سیریز سے پہلے زمبابوے کے خلاف وائٹ بال سیریز کھیلے گی۔
کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق زمبابوے کے ساتھ سیریز جولائی میں ہو گی، جس میں 3 ٹی20 اور 2 ون ڈے میچز ہوں گے۔