• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے دونوں مسلح افواج کو معمول کی پوزیشن پر لیجانے کیلئے رابطے، ذرائع

پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے دونوں مسلح افواج کو معمول کی پوزیشن پر لے جانے کیلئے رابطے ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت افواج کی زمانہ امن کی پوزیشنوں پر واپسی جاری سیز فائر کا اگلا مرحلہ ہے۔

بھارت کی طرف سے جارحیت کے بعد دونوں ملکوں کی افواج ایک دوسرے کے سامنے آئی تھیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان جنگ بندی کے بعد تیسرا رابطہ ہوا تھا،  ڈی جی ایم اوز کی بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا،  دونوں افسران نے زمینی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان تیسرا رابطہ مثبت رہا، فریقین نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید