• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی فیس سیونگ کیلئے اس قسم کی حرکت دوبارہ کرسکتا ہے، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ میں اراکین حکومت کا مذاق اڑا رہے ہیں، مودی تنہا ہے کوئی عوامی سپورٹ نہیں مل رہی، مودی اپنی فیس سیونگ کیلئےاس قسم کی حرکت دوبارہ کرسکتا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ پورا ملک اور پارلیمان متفق ہے کہ بھارت نے جارحیت کی، پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بنا تحقیق پاکستان پر الزام دھر دیا، بھارت نے اپنی سیکیورٹی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر گرا دیا، بھارت نے  ہمارے سویلینز، مذہبی مراکز پر میزائل گرائے۔

سر براہ جے یو آئی نے کہا کہ بھارت نے مساجد اور نزدیک کی فیملیز کو نشانہ بنایا، دعویٰ کیا کہ دہشتگردوں کے مراکز پر حملہ کیا، افواج پاکستان نے جس طرح دفاع کیا، جواب دیا تاریخ یاد رکھے گی، افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ضرورت ہے کہ قومی یکجہتی کو برقرار رکھیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چین کی اقتصادی دوستی اب دفاعی میدان میں داخل ہو چکی، ہمیں اپنے دوست چین پر اعتماد کرنا چاہیے، یورپین اور اسرائیلی ٹیکنالوجی مات کھا گئی، چین اور ایشیا کی ٹیکنالوجی کامیاب ہوگئی، دنیا نے دیکھا ہوابازوں نے کیسے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

فضل الرحمان  نے کہا کہ ضروری ہے کہ افغانستان کے سرحد کو پُر امن رکھیں، ہم نے پشاور اور کوئٹہ میں ملین مارچ کیا، دنیا کو بتایا خیبر پختونخوا، بلوچستان کے لوگ زندہ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید