حب ( نامہ نگار) حب پو لیس نےکو ئٹہ سے اغو اء ہو نے والی خا تو ن کر اچی سے با زیا ب کرالی،مغویہ کو کوئٹہ پو لیس کے حو الے کر دیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق 15روز قبل کو ئٹہ کے علا قے نو ا کلی سے اغو اء ہونے والی خاتون مسماۃ ( س ) کو ایس ایچ او حب سٹی تھا نہ محمد یو سف ریکی نے پو لیس پا رٹی کے ہمر اہ کر اچی کے علا قے در خشاں میں واقع ایک مکان پر چھا پہ ما ر کر با زیا ب کر لیا۔ پو لیس کے مطابق ضروری کاررو ائی کے بعد مغویہ کو کو ئٹہ پو لیس کے حو الے کر دیا گیا ہے۔