راولپنڈی(نمائندہ جنگ)بینظیربھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرتے غیرملکی ائرلائن کاطیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق بنکاک سے گذشتہ رات اسلام آباد آنے والی تھائی ائرلائن کی پروازٹی جی-349 کی لینڈنگ کے دوران اس کے اگلے وہیل میں خرابی پیداہوگئی لیکن پائلٹ نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت اتارلیا، بعداز اںٹگ ماسٹرکی مدد سے طیارے کو رن وے سے ایپرن تک لایاگیاجہاں مسافروں کو جہازسے اتارنے کے بعد ٹیکنیکل سٹاف نے متاثرہ نوزوہیل کی مرمت کرکے اسے ٹھیک کردیا۔