• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں شدید سردی، درجہ حرارت منفی 10،پانی کے پائپ لائن پھٹ گئے

کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں درجہ حرارت منفی دس تک گرگیا ہےحسب معمول گیس پریشر میں کمی نے عوام کو ٹھٹھرنے پر مجبور کردیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے آج کل شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں شدید سردی کے باعث سڑکوں کے اطراف کا پانی تک جم گیاہے شہر اور نواحی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہےدو روزقبل رات گئے یخ بستہ ہواوں کا سلسلہ شروع ہوا جو منگل صبح تک جاری رہا کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیاگیا جس سے نواحی علاقوں میں پانی کے پائپ پھٹ گئےاورلوگوں کو پانی کے حصول میں شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑا۔
تازہ ترین