• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس پریشرمیں کمی سے شہری بیمار ہورہے ہیں،جمعیت ضلع کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)جمعیت ضلع کوئٹہ کے کنوینرحافظ سراج الدین،مولانامحمودالحسن،مفتی عبدالغفورمدنی اورحافظ دوست محمدنےمدرسہ امدادیہ سریاب کے مہتمم قاری نورالدین ،مدرسہ کے ناظم اوراساتذہ سے ملاقات کے دوران جماعتی اموراوعلاقے کے مسائل پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاہےکہ 7دستمبرکوتمام یونٹوں کانمائندہ اجلاس تین بجے ضلعی دفترمیں ہوگا آج بدھ کوتین بجے جناح ٹاوٴن میں شمولیتی تقریب ہوگی جس سے ملک سکندرخان ایڈووکیٹ،حافظ سراج الدین ودیگرخطاب کریں گے انہوں نے کہاکہ سردی کی شدت بڑھتے ہی شہرکے مختلف علاقوں میں گیس پریشرختم ہونے سے لوگ مسائل کاشکار ہیں ایندھن کے متبادل ذرائع نہ ہونے کے باعث بوڑھے،خواتین اوربچے بیمارہورہے ہیں جبکہ گیس کمپنی کے پریشر میں بہتری کے دعوے بھی حقائق کے برعکس ہیں جوقابل مذمت ہے۔
تازہ ترین