• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں ملاوٹ شدہ دودھ،دہی فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سماجی کارکن محمد اشرف پندرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں کیمیکل اور ملاوٹ شدہ دودھ، دہی فروخت کیا جارہا ہے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں لہذا پرائس کنٹرول کمیٹی فوراً حرکت میں آکر اور کیمیکل اور ملاوٹ شدہ دودوھ، دہی فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرکے ان کیخلاف سخت کارروائی کرے اور ان کی دکانوں کو سیل کردے انہوں نے کہا کہ دودھ فروشوں کو سرکاری نرخ نامے پر عمل کرنے کا بھی پابند بنایا جائے ۔
تازہ ترین