آپ آف لائن ہیں
اتوار 4؍رمضان المبارک 1439ھ 20؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

 اسلام آباد (وقائع نگار) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پریڈ گرائونڈ اسلام آباد کے تاریخی جلسے نے ثابت کر دیا ہے کہ پیپلزپارٹی کل کی طرح آج بھی ملک کی بڑی طاقت ہے۔پیپلزپارٹی بڑی طاقت ،آئندہ حکومت ہماری ہوگی،اب دنیا دیکھے گی پیپلز پارٹی کا ہر جلسہ تاریخی ہوگا، پارٹی کے جیالوں کا جوش و خروش یہ پیغام دے رہا ہے کہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی،پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ہمایوں خان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد نے آصف زرداری کو تاریخی جلسہ پر مبارکباد دی، وفد سے گفتگوکرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہر طبقے کی پارٹی ہے اور اس کی ترجیح غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے انسانوں کی زندگی میں خوشحالی لانا ہے، انہوں نے کہا کہ اب دنیا دیکھے گی کہ پیپلز پارٹی کا ہر جلسہ تاریخی ہوگا۔  

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں