جامشورو( نامہ نگار) سی پیک معاہدے کے تحت کوٹری، جامشورو، لاڑکانہ ریلوے سنگل ٹریک کو ڈبل ریلوے ٹریک کرنے کی کوششیں تیز کردی گئیں ہیں۔جامشورو پھاٹک پرریلوے زمین پرغیر قانونی تجاوزات ختم کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ آپریشن کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک معاہدے کے تحت جامشورو اوور ہیڈ برج کے جاری تعمیراتی کام میں تیزی کے بعد وفاقی حکومت کی ہدایات پر ریلوے حکام بھی حرکت میں آگئے ۔ اس سلسلے میں جامشورو پھاٹک کے نزدیک غیر قانونی تجاوزات ختم کرنے کے لئے اسسٹنٹ انجنیئر ریلوے کوٹری مقصود احمد لاڑک نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ آپریشن کرتے ہوئے 5سے زائد دکانیں مسمار کردیں۔