• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیاگیا، نور محمد دمڑ

کوئٹہ ( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سینئر نائب صدر اور حلقہ پی بی 7 کے امیدوار حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ انتخابات میں پارٹی نقصان سے دوچار ہو گی منظم رہے تو 2018 کے انتخابات میں بہتر پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں اس وقت صوبے میں پارٹی نظریاتی اور موقع پرست دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ، سید ظہور آغا، نوابزادہ امین جو گیزئی، سردار حیدر خا ن ناصر، نواب خان دمڑ اور عبدالقادر موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع تھی کہ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہا نگیر ترین کوئٹہ آکر پارٹی اختلافات کو ختم کرینگے مگر افسوس کہ وہ اختلافات ختم کرنے میں ناکام رہے جہا نگیر ترین کا دورہ کوئٹہ بھی ہم سے خفیہ رکھا گیا پہلے چھ دسمبر، پھر سات دسمبر اور پھر 8 دسمبر کو سوشل میڈیا پر دورے کی خبر چلائی گئی انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی فرد واحد کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے اور ہم نے18 دن اسلام آباد بنی گالہ میں احتجاج کیا اور ہمارے ساتھ وعدہ کیا گیا کہ جہا نگیر ترین کوئٹہ آکر پارٹی اختلافات ختم کرینگے بلوچستان میں تحریک انصاف میں شدید اختلافات ہیں اور پشتون علاقوں سے ورکرز کنونشن میں کسی بھی نمائندے کو مدعو نہیں کیا گیا تھا اور جن لو گوں کو پشتون علاقوں سے مدعو کیا گیا تھا ان کی حیثیت اپنے گھر تک محدود ہے ۔
تازہ ترین