• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب کے شہید مزدوروں کے لواحقین کی فوری مدد کی جائے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت نظریاتی ژوب کےضلعی سیکرٹریٹ کے بیان میں ہرنائی میں جمعیت نظریاتی کے تین مزدور کارکنوں کو شہید اورانکے ساتھیوں کو زخمی کرنے کی مذمت کی گئی ہے اور صوبائی حکومت سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاگیا ہے بیان میں یہ بھی مطالبہ کیاگیا ہے کہ شہید مزدوروں کے لواحقین کیلئے پچاس پچاس لاکھ روپے فوری مالی امداد کی جائے بیان میں کہاگیا ہے کہ اسلام میں ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل تصور کیاگیا ہے بیان میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔
تازہ ترین