• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد،سول اسپتال شہید بینظیر ڈائیلا ئسز سینٹر 6برس سے بند

جیکب آباد (نامہ نگار) سول اسپتال کا شہید بینظیر ڈائیلا ئسز سینٹر6برس سے بند ہے اور لاکھوں روپے کی مالیت کی مشینری ناکارہ ہو گئی ہے ، جس کی وجہ سے نہ صر ف جیکب آباد بلکہ بلوچستان سمیت دور دراز سے آنیوالے مریض سخت مشکلات کا شکار ہیں اور سکھر کراچی اور حیدرآباد جانے پر مجبور ہیں۔ اس سہولت سے محروم شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ڈائیلائسز یونٹ جلد کھولا جائے۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ کے نام سے منسوب ڈائیلائسز سینٹر کے 6برس سے بند ہونے کا نوٹس لیں۔
تازہ ترین