کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال سے فون پر رابطہ،ماڈل ٹاؤن سانحہ اور باقر نجفی رپورٹ پر پی اے ٹی کے مؤقف کا ساتھ دینے اور حمایت میں کھل کر بیان دینے کا شکریہ ادا کیا،دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی اور ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا،علامہ طاہر القادری کی مصطفی کمال کو لاہور آ کر ملاقات کی دعوت دی۔ پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے علامہ طاہر القادری کی دعوت قبول کرتے ہوئے انہیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ پی ایس پی شروع دن سے ماڈل ٹاؤن پر واضح مو قف رکھتی ہے اور جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ شائع ہونے کے بعد اب واضح ہو گیا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ قتل و غارت گری کے ذمہ دار ہیں۔