• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، فیوچرز ٹینس ٹورنامنٹ کا غیرمعیاری کورٹس پر انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے آئی ٹی ایف فیوچر ٹینس ٹورنامنٹ میں غیر ملکی پلیئرز نےخراب کورٹ میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ اعتراضات اٹھانے پر منتظمیننے میچ دوسرے کورٹ پر منتقل کر دیا ۔ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری آئی ٹی ایف فیوچر ٹورنامنٹ میں اس وقت حیران کن واقعہ دیکھنے کو ملا جب ایرانی میچ ریفری کی جانب سے کال کے باوجود اسپین کے پریئرز ثنا اور روس کے ڈیزانشیا ایس نے خراب کورٹ پر میچ کھیلنے سے انکار کر دیا جس پر میچ کو دوسرے کورٹ میں منتقل کیا گیا ۔ خراب کورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ آئی ٹی ایف فیوچر ٹینس ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک ہفتے قبل محبوب خان نے بنا کسی کو بتائے ٹورنامنٹس کیلئے مختص کورٹ میں مٹی ڈال دی جس میں باریک پتھر بھی ملے ہوئے تھے جس پر غیر ملکی پلیئرز نے اعتراض اٹھایا ۔ اس ضمن میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ کے نوٹس میں جب معاملہ لایا گیا انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹینس فیڈریشن پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس کے تمام ٹینس کورٹس کا از سر نو جائزہ لے گی اور کلے کورٹس کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائینگے ۔ سلیم سیف اللہ نے کہا کہ فیڈریشن ملک میں ٹینس کھیل کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
تازہ ترین