ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکونے 5 ملازمین کی خدمات سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو ڈیرہ غازی خان سرکل کے سپرد کردی ہیں، یہ لائن سپرنٹنڈنٹس 2ماہ کےلئے عارضی بنیادوں پر ڈیرہ غازی میں خدمات انجام دیں گے،ان کےخلاف میپکو ہیڈ کوارٹر میں بجلی چوری میں ملوث ہونے، غفلت، لاپروائی اور کمپنی مفادات کو نقصان پہنچانےکےالزامات کے تحت انکوائریاں جاری ہیں،تبادلہ کئے گئے لائن سپرنٹنڈنٹس میں محمد مظہر، مظہر مقبول شاہ، محمد توفیق خان کینٹ ڈویژن ملتان جبکہ غلام فرید اور زاہد منیر کا تعلق میپکو لیہ ڈویژن سے ہے۔