ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی سی او ریلوے ملتان نے ملتان ایکسپریس میں چھاپہ مارا اور مسافروں کے ٹکٹ چیک کئے، خانیوال سٹیشن پر سٹالوں کا معائنہ کیا صفائی ستھرائی نہ ہونے پر متعدد کو جرمانے کئے، بعد ازاں انہوں نے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو چیک کیا اور متعدد بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں29ہزار روپے وصول کئے، ڈائننگ کار کو بھی چیک کیا گیا مضر صحت اور زائد المیعاد اشیاء کو ضبط کرکے منیجر کو جرمانہ کیا گیا۔