وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج جھنگ میں ایل این جی پاورپلانٹ کا سنگ بنیادرکھیں گے۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی شرکت کریں گے۔
جھنگ میں 1263میگاواٹ کا ایل این جی پاور پلانٹ تریموں بیراج کے قریب تعمیر کیا جا رہا ہے۔ پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب بھی شرکت کریں گے۔
پاور پلانٹ چین اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے لگایا جا رہا ہے۔ پلانٹ کی تعمیر سے14ماہ میں810میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائےگی اس منصوبے پر اخراجات کا تخمینہ 800 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔
منصوبہ کی تکمیل کے بعد26ماہ میں کل 1263میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔