• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،گیس لیکیج اور دم گھٹنے سے 2افراد جاں بحق

Two People Were Killed In Quetta Gas Leaks And Tail Knee

کوئٹہ میں گیس سے دم گھٹنے اور گیس کی لیکیج کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ میں ایک مکا ن میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے میٹرو پولیٹن کارپور یشن کے دو ملازم کلو اور محمد انور جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو کے عملے نے دو نوں افراد لا شو ں کو اسپتال منتقل کر دیا ۔

ادھر پولیس لائن کے کوارٹر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے باعث دو اہلکار وقار اور راشد اقبا ل جھلس کر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بولان میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ انتظامیہ مزید کارروائی کر رہی ہے ۔

علاوہ ازیں کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں گیس کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کی جانب سے مرمت کیلئےگیس بند کی گئی تھی، یہ مرمت اب مکمل ہوگئی، جس کے بعد کچھ دیر میں گیس بحال ہوجائے گی۔

تازہ ترین