پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سے ملاقات کی۔
انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر طاہر القادری کے مؤقف کی بھرپور تائید کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر قانون کے استعفوں کا مطالبہ کیا۔
پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے منہاج القران سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری سے ملاقات کی اور جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے استعفے سمیت جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کیا ۔