آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بھوک سے نڈھال برفانی ریچھ کی ویڈیو وائرل

کینیڈا کے بیفن آئی لینڈ میں بھوک سے نڈھال برفانی ریچھ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پال نکلن نامی شخص کا کہنا ہے کہ اس وڈیو کی عکس بندی کے دوران وہ اور ان کی پوری ٹیم رو پڑی کیونکہ فاقہ زدہ برفانی ریچھ بھوک کے باعث موت کا شکار ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھوک سے نڈھال برفانی ریچھ کمزور ہوچکا ہے اور خوراک کی تلاش میں بھٹکتا پھر رہا ہے۔

ریچھ ایک جگہ کچرے کے ڈبے سے کچھ نکال کر کھانے کی کوشش کرتا ہے اور کچھ ہی دیر بعد کمزوری کے باعث زمین پر گر پڑتا ہے۔

پال نکلن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس ویڈیو کے ذریعے گلوبل وارمنگ کے تباہ کن نتائج کا بڑا پیغام دیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید